ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 130 ملین افراد ہنگامی انسانی امداد پر زندہ ہیں:بان کی مون

130 ملین افراد ہنگامی انسانی امداد پر زندہ ہیں:بان کی مون

Sat, 20 Aug 2016 16:48:47    S.O. News Service

واشنگٹن،20؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 130ملین انسان ہنگامی انسانی امداد پر زندہ ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیو یارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورلڈ ہیومینیٹیرین ڈے کے موقع پر امریکی شہر نیویارک میں منعقدہ اس تقریب میں کئی مشہور فنکار بھی شریک ہوئے۔ دنیا بھر میں ہر سال انیس اگست کو ورلڈ ہیومینیٹیرین ڈے منایا جاتا ہے۔ اس تقریب میں شرکاء نے مختلف تنازعات میں انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کام کرنے والے امدادی کارکنوں کو مشترکہ طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس دن کی مناسبت سے بتایا گیا کہ گزشتہ برس مسلح تنازعات کی زد میں آ کر کم از کم 109 امدادی کارکن مارے گئے۔


Share: